فروغ تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار قابل تعریف ہے،راجہ جاوید اخلاص
پیر 14 مارچ 2016 22:15
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) تعلیم یافتہ پاکستان کے حصول کا مشن پوراکرنے میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کا کردار قابل تعریف ہے․ حکومت‘ سول سوسائٹی اور والدین مل کر قائداعظم کے خوابوں کو تعبیر دیں گے ․ فروغ علم کے حوالے سے سٹی گرائمر سکول سسٹم کا کردار لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے سٹی گرائمر سکول سسٹم کی بارہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راولپنڈی آرٹس کونسل شمس آبادکے ہال میں ہونے والے یوم والدین کی تقریب میں سماجی، عوامی اور تعلیمی حلقوں کی اہم شخضیات کے ساتھ والدین اور معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
سٹی گرائمر سکول سسٹم کے ایم ڈی پروفیسر محمد جمیل‘ سی ای او محترمہ حمیرا مشتاق اورکوآرڈینٹر راجہ مشتاق نے بتایا کہ انہوں نے 2004ء میں چند سٹوڈنٹس کے ساتھ جو علمی کارواں شروع کیا آج وہ تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم راجہ مشتاق نے علم دوستی کی جو شمع روشن کی تھی اس سے ان شاء اﷲ ہم علم و آگہی کی روشنی عام کرتے رہیں گے۔ راجہ جاوید اخلاص نے مذید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف جس وژن کے تحت تعلیمی و سماجی سیلاب برپا کرنے میں کوشاں ہیں ان کی تعریف پاکستان اور پاکستان سے باہر ہو رہی ہے یہ سلسلہ ان شاء اﷲ کل کی طرح آج بھی جاری ہے اور جاری رہے گا آخر میں مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے ڈاکٹر حنیف اورپروفیسر جمیل نے پوزیشن ہولڈر اور نمایاں رہنے والے بچوں کو انعامات ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ حمیرا مشتاق اور راجہ اویس مشتاق نے بتایا کہ ان کے تعلیمی اداروں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں اکیڈمک کیلنڈر کا حصہ ہیں ، زیر تعلیم پانچ ہزار نونہال تعلیم یافتہ بن کر مثالی پاکستانی بنیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.