چین نے سری لنکا میں جدید ترین بندرگاہ اور تجارتی شہر بسانے کا فیصلہ کرلیا
منگل 15 مارچ 2016 12:32
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بحر ہند پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے بھارت اور اس کے حمایتی امریکا کی مخالفت کو نظر اندازکرتے ہوئے چین نے سری لنکن دارالحکومت کے ساحل پرجدید ترین بندرگاہ اور تجارتی شہر بسانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کولمبو شہر کے کنارے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلا ہوا نیا شہر بسائے گا، جس کی تعمیر پر 1.4ارب ڈالر (تقریباً ڈیڑھ سو ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت تقریباً 6سو ایکڑ پر محیط کاروباری و رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جبکہ فارمولا ون ریس ٹریک بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگا۔امریکا اور بھارت کو اس منصوبے پر سخت تشویش لاحق رہی ہے، کیونکہ دونوں ممالک اسے بحرہند کے خطے میں چین کی طاقتور موجودگی کے طور پر دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
سری لنکا کے ساحل پر تعمیر ہونے والے اس نئے شہر و بندرگاہ کو بھارت اپنی علاقائی بالادستی کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے، جبکہ امریکا اسے اپنی عالمی بالادستی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔
ماحولیاتی مسائل کو بنیاد بنا کر بھی اس منصوبے کے خلاف کافی تنقید کی گئی اور طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، لیکن اب سری لنکن حکام نے بھی اس کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ چین کی طرف سے بھی منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.