پی ٹی آئی ملک میں انصاف کی فراہمی اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے، اشرف سوہنا
منگل 15 مارچ 2016 20:21
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) سابق صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق اراکین کے واضح بیانات کے بعد ایم کیو ایم پر لگنے والے دہشت گردی کے الزامات میں صداقت معلوم ہوتی ہے ،حکومت کو اس حسا س مسئلہ پرتمام مصلحتوں کو پس پشت ڈال کر ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کی تحقیقات کو منظر عام پر لانا چاہئے۔
تحریک اِنصاف اس ملک میں اِنصاف اور غربت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک اِنصاف کے ملنے والے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ ایم کیوایم پر دھشت گردی کے لگنے والے الزامات کوئی نہیں بات نہیں ہے ، یہ الزامات بہت پرانے ہیں لیکن اُس کے باغی اراکین نے اَب جوواضح اور غیر مبہم بیانات جاری کئے ہیں اُس کے بعد اس جماعت کے دھشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش باقی نہیں رہتی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.