وزارت اطلاعات کے 36 افسران کا بیرون ملک سفارتخانوں میں تعیناتی کیلئے تحریری امتحان، نتائج کے بعد خصوصی کمیٹی انٹرویو کے ذریعے 21 افسران کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ کرے گی
لندن، نیویارک، واشنگٹن اور جدہ سمیت کئی ممالک میں وزارت اطلاعات کے گریڈ18سے20 کے افسران کی پوسٹیں خالی ، تقرریوں کا عمل آئندہ 2ماہ تک مکمل ہونے کا امکان
منگل 15 مارچ 2016 20:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) وزارت اطلاعات و نشریات کے 36 افسران نے بیرون ممالک میں سفارتخانوں میں تعیناتی کیلئے تحریری امتحان دے دیا ہے، جس کے نتائج آنے کے بعدوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی انٹرویو کے ذریعے 21عہدوں کیلئے ان افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کرے گی، اس وقت لندن، نیویارک، واشنگٹن، جدہ سمیت کئی ممالک میں وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران کی گریڈ 18,19 اور 20 کی پوسٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں اور موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 3سال سے تقرریاں نہیں کی گئیں اور کئی افسران 6 سال سے اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور کئی متعدد افسران ریٹائر ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈی جی ایکسٹرنل ونگ شفقت جلیل کی تجویز پر وزارت اطلاعات و نشریات نے میرٹ پر تقرریوں کیلئے تمام افسران سے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا اور گریڈ 18,19 اور گریڈ 20 کے 53 افسران کو تحریری امتحان کیلئے مدعو کیا گیا ، یہ امتحان منگل کو نمل یونیورسٹی میں لیا گیا جس میں 53 میں سے 36 افسران شریک ہوئے،21 پوسٹوں کیلئے 36 افسران نے تحریری امتحان میں حصہ لیا ، نتائج آنے کے بعدکوالیفائی کرنے والوں کے انٹرویوز کئے جائیں گے، اور اس کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری اطلاعات عمران گردیزی، وزیر اعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈی جی ای پی ونگ شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.