جرمنی میں اسلام مخالف تنظیم کے بانی کی عدالت طلبی
پیگیڈاکے سربراہ کے بیانات اور الفاظ نے عوامی سطح پر نظم وضبط خراب کیا ،عدالت کے ریمارکس
منگل 15 مارچ 2016 21:32
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) جرمنی میں اسلام مخالف تحریک پیگیڈا کے بانی لٹس باخ مان کو مہاجرین کے حوالے سے نفرت آمیز بیان دینے پر عدالت میں طلب کر لیا گیا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں پناہ گزینوں کا موازنہ بھیڑ بکریوں اور کوڑے کرکٹ سے کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن شہر ڈریسڈن کی ایک عدالت نے لٹس باخ مان کو اپریل میں کسی تاریخ پر طلب کیا ہے۔
پھر مئی میں بھی ان کی دو پیشیاں ہیں۔تینتالیس سالہ باخ مان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی تحریک پیگیڈا کے فیس بک پیج پر متعدد تحریروں میں نفرت آمیز مواد لکھا، جسے متعدد مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ عدالت کے مطابق باخ مان کے بیانات اور الفاظ نے عوامی سطح پر نظم وضبط خراب کیا اور وہ مہاجرین کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.