عالمی برادری مہاجرین کی مدد کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، انجیلینا جولی
بدھ 16 مارچ 2016 11:41
بیروت۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ہالی وْڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خیر سگالی کی سفیر انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مہاجرین کے بحران کی بنیادی وجوہات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،ہم سفارت کاری اور سیاسی حل کے بجائے صرف امداد سے دنیا کے مسائل کا حل تلاش نہیں کر سکتے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بیان لبنان میں وادی بقاع میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔انجیلیناجولی نے کہا کہ وہ امید کر رہی تھیں کہ وہ شامی جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرتے ہوئے انہیں گھروں تک واپس پہنچائیں تاہم یہ ایک شرمناک اور افسوسناک بات ہے کہ ابھی وہ مقام بہت دور ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا نے مہاجرین کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھول جانا چاہیے کہ تارکین وطن کے بحران کی تمام تر توجہ اس وقت یورپ ہی پر مرکوز ہے، جبکہ سب سے زیادہ دباوٴ اب بھی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ پر پڑ رہا ہے۔ اداکارہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کی مدد کے معاملے میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ قوانین اور بین الاقوامی معاہدے اسی لیے ہوتے ہیں کہ جس وقت ان سے بھاگنے کے لیے دباوٴ ہو تو اس وقت بھی ان پر عملدرآمد لازمی ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.