چین قوموں کی صف میں اہم مقام حاصل کررہا ہے ، چینی وزیر اعظم
بدھ 16 مارچ 2016 15:28
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) چین کے وزیر اعظم لی کی کوانگ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنے اہداف حاصل کرنے کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور چین دیگر قوموں کی صف میں اہم مقام حاصل کر رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے نیشنل پیپلز کانگریس کے چوتھے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معیشت کی کمزوری کے باوجود وہ پر امید ہیں کہ ان کا ملک اقتصادی معیشت میں اپنے طے کردہ اہداف حاصل کر لے گا ۔
انہوں نے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو حل کرنے اور جدت پسندی کو فروغ دینے کیلئے اقدام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ چین کی اقتصادیات میں آگے بڑھنے کی قوت موجود ہے ، چین رسد کے میدان میں اصلاحات کررہا ہے اور مارکیٹ میں اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں انتظامیہ کو بہتر بنانے ،بہتر خدمات فراہم کرنے اور کاروباری افراد کو بہتر سہولتوں کی فراہمی شامل ہے ، حکومت کے پاس ابھی تک اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے مرکزی اور مغربی پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.