حزب اﷲ سے تعلق پر مزید چار لبنانی بحرین سے بے دخل کردیئے گئے
بدھ 16 مارچ 2016 21:04
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)بحرین کی وزارت داخلہ نے شیعہ ملیشیا حزب اﷲ سے تعلق کے الزام میں متعدد لبنانیوں کو ملک سے بے دخل کر دیا ۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ حزب اﷲ سے تعلق اوران سے مالی مد د لینے والے چارلبنانی افرادکو ملک سے بے دخل کیا جارہا ہے ،بیان میں کہاگیا کہ حزب اﷲ سے تعلق رکھنے والے افرادکی ملک میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،یادرہے کہ بحرینی حکومت نے پڑوسی ملک ایران پر اہل تشیع کو شہ دینے اور ملک میں گڑ بڑ پھیلانے کے لیے اسلحہ مہیا کرنے کا الزام عاید کیا تھا اور بحرینی فورسز نے مختلف چھاپا مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا۔
بحرین میں گذشتہ ہفتے تین افراد کو دو سال قبل شیعوں کی آبادی والے ایک گاؤں میں ایک بس پر حملے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور اسی حملے میں ملوّث ایک اور شخص کو پندرہ سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.