کاشتکاروں کو عالمی کساد بازاری سے پیدا شدہ مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے‘کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے ازالے کیلئے زرعی کانفرنس اسی ماہ ہوگی‘کانفرنس میں کاشتکاروں ،ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر نتیجہ خیز اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی‘پاکستانی معیشت کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے،زراعت کے فروغ کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دینگے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ءپی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کو در پیش مشکلات اور مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ کاشتکاروں اور زمینداروں کو زرعی شعبے کی عالمی کساد بازاری سے پیدا شدہ مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور اسی ماہ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے ازالے کی تجاویز کے لئے صوبائی دارالحکومت میں زرعی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا امتیاز مدعو کیا جائے گا اور کانفرنس میں کاشتکاروں ،ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے اورزراعت کے فروغ اور استحکام کے لئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات عمل میں لا چکی ہے اور اس ضمن میں زرعی زمینوں کے حقوق ملکیت کے تحفظ کے لئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت 23ہزار دیہات میں 55لاکھ مالکان کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے جبکہ کھیتوں سے منڈی تک رسائی کے لئے ہزاروں کلو میٹراعلی کوالٹی کی دیہی سڑکیں تعمیر کی جار ہی ہیں اور ان میں سے 3ہزار کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، اسی طرح زراعت اور آبپاشی کے فروغ کے لئے خطیر رقم سے 6بیراجوں اور مختلف نہروں کی تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو اربوں روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے جبکہغربت کے خاتمے کیلئے دیہی خواتین میں ہزاروں گائے، بھینسوں کے بچھڑے اور بھیڑبکریاں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.