انجلینا جولی کا یونان میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے کیمپوں کا دورہ، بچوں سے ملاقات کی
جمعرات 17 مارچ 2016 12:03
ایتھنز ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے یونان میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی نے دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیراوٴس میں واقع اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 4000 کے قریب پناہ گزیں اور تارکین وطن عارضی خیموں میں قیام پذیر ہیں ۔
اس موقع پر انہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں افراد جمع ہوئے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ انجلینا جولی نے بچوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے ایک لڑکے سے کہا کہ میں یہاں سیکھنے اور آپ سے بات کرنے آئی ہوں اور حکومت اور ادارے جان سکیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
اداکارہ نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ وہ حکام، پارٹنرز اور رضاکارانہ کام کرنے والوں سے حالات میں بہتری اور خطرات سے بچاوٴ کے حوالے سے ملاقات کے لیے پرعزم ہیں۔
انجلینا جولی یونان کے دورہ کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں اور یونانی حکومت کی ان کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے ہنگامی طور پر نمٹا جا سکے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل انجلینا جولی نے لبنان کی وادی بقا میں پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.