صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی خاتون اول
جمعرات 17 مارچ 2016 13:28
واشنگٹن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) امریکی خاتون اول مشل اوباما نے کہا ہے کہ ان کا مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ مچل اوباما نے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے نقش قدم پر نہیں چلیں بلکہ واشنگٹن کی مرتکز سیاست سے باہر رہتے ہوئے زیادہ بہتر طریقے طسے کام کرنا چاہیں گی۔
(جاری ہے)
ریاست ٹیکساس کے مقام آسٹن میں منعقدہ ایک میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی خاتون اول نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر نہیں بننا چاہوں گی کیونکہ وائٹ ہاؤس سے باہر اتنا کچھ کرنے کو ہے کہ وہ کسی مرتکز سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتی تاکہ وہ کچھ کرنے کیلئے کسی دباؤ ، لائٹ اور کیمرہ سے بالکل آزاد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری آواز کو آج اس لئے نہیں سن سکتے کیونکہ میں خاتون اول ہوں وہ مجھے وائٹ ہاؤس سے باہر آنے کے بعد سن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد وہ اور ان کا خاندان واشنگٹن میں ہی رہائش رکھنا پسند کرے گا کیونکہ ان کی بیٹیاں اپنے سکول نہیں چھوڑنا چاہتیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.