بشارالاسد کی پوزیشن مضبوط ہونے پر روس نے انخلاء کیا،جرمن میڈیا
روسی فوج نے بہت سے علاقے داعش سے واگزارکرائے،دنیا کو دکھانے کے لیے انخلاء کا ڈرامہ رچایاگیا،رپورٹ
جمعرات 17 مارچ 2016 19:57
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) جرمن میڈیا نے کہاہے کہ شام میں بشارالاسد کی پوزیشن پہلے سے بہتر اورمضبوط ہونے پر روس دنیا کو کھانے کے لیے وہاں سے انخلاء کررہا ہے روس نے داعش کے قبضے سے کئی علاقے واگزار کراکے شامی حکومت کی سیکورٹی فورسزکے حوالے کیے ہیں ،جرمن میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی صدر پوٹن نے شام سے ماسکو کے جزوی فوجی انخلاء کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا وقت ہی سب سے اہم ہے۔
اپنے اس فیصلے کے سلسلے میں ولادیمیر پوٹن نے اس بات کا بھی دھیان رکھا ہے کہ جنیوا میں شام سے متعلق امن مذاکرات کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اور وہ ان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے فوجی حوالے سے زیادہ عرصے تک شام میں موجود نہیں رہنا چاہتے تھے۔ اسی لیے ان کا یہ فیصلہ شطرنج کی ایک چال کی طرح ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتا یا گیا کہ شام میں سرگرم چھوٹے بڑے ملیشیا گروپوں اور مسلح گروہوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد بنتی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی اس ریاست میں پراکسی وار تو ابھی تک جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک، امریکا، یورپی یونین، ترکی اور سعودی عرب، ہر کوئی دمشق میں اسد حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے۔ لیکن انہی سب طاقتوں کو اب یہ بات بھی کسی طرح برداشت کرنا ہو گی کہ اس وقت بشار الاسد کی سیاسی اور عسکری حالت بظاہر چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔اس کے علاوہ شام کی آبادی میں کئی ایسے مذہبی اقلیتی گروپ بھی ہیں، جو بشار الاسد کی حکومت کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کہ انہیں خوف ہے کہ اگر ’اسلامک اسٹیٹ‘ وہاں کبھی مکمل طور پر اقتدار میں آ گئی، تو ان کی حالت اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.