او آئی سی اور بان کی مون کی ئیجریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کی مسجد پر دو خودکش حملوں کی مذمت
جمعہ 18 مارچ 2016 13:12
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نائیجریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کی مسجد پر دو خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کے ذمہ داران علاقے میں امن کے قیام کیلئے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کریں۔
(جاری ہے)
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادامین مدنی کی طرف سے جاری بیان میں ریاست بورنیو کے دارالحکومت میدوگوری کی مسجد میں خود کش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور نائیجریا میں تشدد کے دیگر واقعات میں ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔
انہوں نے پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے میں امن کے قیام کیلئے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کریں۔ انہوں نے او آئی سی کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے نائیجریا کی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بیان میں دہشتگردی کے خلاف نائیجریا کی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعاہ کیا گیا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.