نیب نے لیسکو افسران پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دیں
لیسکو سے گزشتہ 5سال کے دوران سامان کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ‘ نیب ذرائع
جمعہ 18 مارچ 2016 16:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں افسران کی طرف سے کک بیکس لینے اور سامان کی خریداری میں خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دیں،نیب نے لیسکو سے گزشتہ 5سال کے دوران سامان کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں لیسکو نے کروڑوں روپے کا ناقص سامان خریدا جبکہ خوردبرد اور افسران کی طرف سے کک بیکس لینے کے الزامات بھی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق لیسکو کے 4چیف انجینئرز، 4ڈائریکٹرز اور دیگر عملے پر ناقص میٹریل کی خریداری کا الزام بھی ہے اور ان سب کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے لیسکو سے گزشتہ 5سال کے دوران سامان کی خریداری کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.