فلپائن میں سرکاری دستوں اورمسلم عسکریت پسندوں میں جھڑپ،فوجی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:47
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) فلپائن میں سرکاری دستوں اورمسلم عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں 7 عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ایک سرکاری فوجی بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع خولو جزیرے پر ہونے والی اس جھڑپ میں16 فوجیوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروپ ابو سیاف کے بھی 6 ارکان زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں اس گروپ کا ایک سینیئر رہنما رادولان ساحرون بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ا مریکا نے ایک ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اْس وقت شروع ہوئی، جب حکومتی فوج کے سپاہی معمول کی ایک گشت کے دوران ایک جنگل سے گزرے اور اْن کا ایک سو کے لگ بھگ دہشت گردوں سے سامنا ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.