اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن پاکستان(او سی اے پی) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط
ہفتہ 19 مارچ 2016 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) اوورسیز چائنیزایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوگئے۔ دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین چن زونگ ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین لا جلیلین ،ڈائریکٹر لیو چنگ قوان جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری عرفان منان اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پراو سی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ اس سمجھوتے سے دو طرفہ تجارت بڑھانے ، مارکیٹنگ اور مشترکہ اقدامات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔مصنوعات کی نشاندہی اور ان کی تشہیر اور خدمات کے حوالے سے ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ باہمی اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا چن زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایا کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ائسوسی ایشن پاکستان میں صنعتی اور کارپوریٹ شعبے کی بڑی نمائندہ ایسوسی ایشن ہونے کے ناطے ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.