بہاولنگر،امتحان دینے جانیوالے دو طالبعلموں کو منی ٹرک نے کچل دیا
ہفتہ 19 مارچ 2016 19:43
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) امتحان دینے جانے والے دو طالب علموں کو منی ٹرک نے کچل دیا۔دونوں طالب علم موقع پر جاں بحق۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔اہل علاقہ کاروڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ۔مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگادی۔والدین پر بچوں کی نعشیں دیکھ کر غشی کے دورے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ ماڑی میاں صاحب کے رہائشی دو طالب علم نویں کلاس کا راشد اور فسٹ ائیر کا طالب علم ساجد موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بہاولنگر شہر میں امتحان دینے آرہے تھے کہ عارف والہ روڈ قادری ملز کے قریب پیچھے سے آنے والے منی ٹرک نمبر ی LRO-6920نے پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دونوں طالب علم راشد اور ساجد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقع کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیاجس کے بعد اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور روڈبلاک کرکے احتجاج شروع کردیا احتجاجی مٖظاہرین نے ٹرک کو آگ لگادی جس پر متعلقہ تھانہ صدر بہاولنگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے گا جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.