چین کے معروف صحافی اور کالم نگار جیا جیا کو بیجنگ پولیس نے حراست میں لے لیا
پیر 21 مارچ 2016 13:35
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)چین کے معروف صحافی اور کالم نگار جیا جیا، جو گذشتہ ہفتے لاپتہ ہوگئے تھے، کے وکیل نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے وہ بیجنگ پولیس کی حراست میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وکیل یان شن نے کہا کہ پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ گذشہ ہفتے جب جیا ہانگ کانگ جانے کیلئے فلائٹ پکڑنے جا رہے تھے تو بورڈنگ سے پہلے ہی انھیں ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
مبینہ طور پر کالم نگار جیا کا تعلق ایک نیم سرکاری ویب سائٹ پر اس ماہ کے اوائل میں شائع ہونے والے اس خط سے ہوسکتا ہے جس میں چینی صدر شی جن پنگ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا ‘یہ خط فوری طور پر سائٹ سے ہٹا لیا گیا تھا۔وکیل یان نے وی چیٹ کے اپنے اکاوٴنٹ پر لکھا کہ پولیس نے کہا کہ مسٹر جیا پر بعض کیسز میں ملوث ہونے کا شبہ ہے لیکن کیس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ‘ان کے دوستوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں لگتا ہے کہ مسٹر جیا نے اپنے ایک ایڈیٹر دوست ‘اویانگ ہونگلیانگ کو ان کی سائٹ واچنگپر خط شائع ہونے کے بعد خبردار کیا تھا جس کی وجہ سے ہی وہ لاپتہ ہوگئے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.