پاکستان اور ایران کے درمیان غیر قانونی تجارت کو قانونی شکل دینے کے معاہدے پرکام شروع
رواں ماہ کے آخرمیں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے
پیر 21 مارچ 2016 15:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان اور ایران کے درمیان غیر قانونی تجارت کو قانونی شکل دینے کے معاہدے پرکام شروع کر دیاگیا ہے،رواں ماہ کے آخرمیں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ اسلام آباد کے دوران معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوں گے ۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سالانہ غیر قانونی تجارت کا حجم 80کروڑ ڈالر ہے جبکہ دونوں ممالک کی قانونی تجارت صرف 20کروڑ ڈالرز ہے ۔
غیر قانونی تجارت کی وجہ سے دونوں اطراف کی حکومتوں کو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی مد میں بھاری نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ یہ مصنوعات بھی مہنگے داموں صارفین تک پہنچ رہی ہیں۔ ایرانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران تجارت کا حجم بہت ہی کم ہے جبکہ غیر رسمی تجارت بہت زیادہ ہے ۔(جاری ہے)
دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے لئے سرحدی نگرانی مضبوط بنائی جائے گی جس کے لئے دونوں ممالک کے جوائنٹ بارڈر کمیشن کے تحت اقدامات کیے جائیں گے ۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی 27مارچ کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران پانچ سالہ دوطرفہ روڈمیپ کے تحت اپنی باہمی تجارت پانچ ارب ڈالرز سالانہ تک لانے کا عزم رکھتے ہیں جس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے غیر قانونی اور غیر رسمی تجارت کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ذرائع کے مطابق صرف ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی پاکستان میں اسمگلنگ سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے اس کے علاوہ ایران سے پھل، خشک میوہ جات، مصالحہ جات اور قالینوں کی ا سمگلنگ بھی ہوتی ہے جبکہ پاکستان سے ایران کو چاول، پیاز، آلو، گڑ، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات اسمگل ہورہے ہیں ،یہ تجارت غیر قانونی ہے جس کے تخمینہ جات کو کوئی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ہے ۔ ایرانی صدر کے دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، بینکنگ، فنانس اور انرجی کے شعبوں میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.