صومالیہ، الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ،6 اہلکار ہلاک، جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا
پیر 21 مارچ 2016 16:15
موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء ) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں شدت پسند گروہ الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکارہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوں نے موغادیشو کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر لانتابر کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی اڈے پر دو مختلف اطراف سے حملہ کیا جس میں کم از کم6 فوجی ہلاک ہو گئے۔
حملے کے دوران جنگجوں نے کئی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا۔(جاری ہے)
اس حملے سے قبل پڑوسی ملک کینیا کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ہفتے اور اتوار کو دو مختلف کارروائیوں میں کینیا کے فوجیوں نے دوران الشباب کے 34 جنگجوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس دوران کینیا کے دو فوجی بھی مارے گئے۔الشباب کے خلاف کارروائی کرنے والے افریقن یونین مشن میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔
صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف امریکی ڈرون سے کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔افریقی یونین کے فوجی دستے 2007 سے صومالیہ میں تعینات ہیں جو الشباب کے خلاف مقامی فوجی دستوں کی مدد کر رہے ہیں۔اگرچہ مقامی فورسز نے افریقی دستوں کی مدد سے ملک کے وسیع علاقے پر سرکاری عمل داری بحال کر رکھی ہے لیکن اب بھی الشباب کے جنگجوں نے مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.