منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں، صائمہ اظہر
منگل 22 مارچ 2016 11:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) سپرماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا کہ اچھے اور منفرد کردار ہر فنکار کی اولین پسند ہوتے ہیں۔ منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں۔ آج تک جتنے بھی فنکارفن کی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے کیرئیرمیں ایسے اچھوتے کرداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے جنھیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو کے وران کیا ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکی شروعات ماڈلنگ اورفیشن انڈسٹری سے کی۔ بہت ہی منفرد کام کرتے ہوئے پہلے فیشن انڈسٹری میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی اورپھر ایکٹنگ کے شعبے سے ڈراموں اورفلموں میں کام کی پیشکش کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔(جاری ہے)
بہت سے لوگوں نے منہ مانگے معاوضہ تک کی آفردی لیکن میں نے کوئی رضامندی اس لیے ظاہر نہ کی کیونکہ مجھے تعداد نہیں معیارکوترجیح دینا ہے۔
میں چاہتی تواب تک 10 سے زائد فلمیں سائن کرتی اور ڈراموں میں بھی مرکزی کردارکرتی دکھائی دیتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ کیونکہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو مجھے ایک خاص اداکاراوٴں کی صف میں لا کھڑا ۔ میں بطوراداکارہ فلم اورٹی وی میں کام کرنا چاہتی ہوں اور میرے چاہنے والے بہت جلد مجھے ٹی وی اورسلوراسکرین پردیکھیں گے مگر میرا زیادہ فوکس ایسی فلموں اور ڈراموں پرمرکوز رہے گا جو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے میں سدھار لانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ایک فنکارکی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہرطرح کے کردار نبھانے چاہیے ہیں ، لیکن کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کوکرنے کے بعد فنکارکوبڑا اطمینان محسوس ہوتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہا کہ پاکستان ہویا انڈیا، مجھے تواچھا کام کرنا ہے ، تاکہ میں اپنے وطن کا نام روشن کرسکوں۔ ویسے بھی اس وقت پاکستان میں بہت سا معیاری کام ہورہا ہے۔ نوجوان فلم میکرز اچھی فلمیں بنا رہے ہیں اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تمام تقاضوں کو پوراکیا جارہا ہے ، جوموجودہ وقت کی اشد ضرورت ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.