سعودی عرب میں تارکین وطن کو اقامہ، سم نمبر اور دیگر ذاتی معلومات کسی بھی کالر کو فراہم نہ کرنے کی ہدایت

منگل 22 مارچ 2016 14:42

سعودی عرب میں تارکین وطن کو اقامہ، سم نمبر اور دیگر ذاتی معلومات کسی ..

ریاض ۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں تارکین وطن کو موبائل فون پر اپنے اقامہ، سم نمبر اور دیگر ذاتی معلومات کسی بھی کالر کو فراہم نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جان لیو نارڈ سعودی عرب میں فلپائینی کمیونٹی کے سربراہ جان لیو نارڈ منٹرونا نے بتایاکہ انہیں فلپائینی ورکروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ذاتی معلومات لے کر انعامی رقوم کا جھانسہ دیا جاتاہے اور ان سے رقومات بٹوری جاتی ہیں سربراہ جان لیو نارڈ منٹرونا نے تمام تارکین وطن خصوصا فلپائینیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موبائل فون پر اپنے اقامہ، سم نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر اور دیگر ذاتی معلومات کسی بھی کالر کو فراہم نہ کریں بلکہ ایسی کال موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ موبائل فون کمپنی کوآگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :