قطرایئرویز کی دوحا جانے والی پرواز کے دوران باپ بیٹے نے عملے سے جھگڑنے کے بعد مشتعل ہوکر جہاز کی کھڑی کا شیشہ توڑ دیا
جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا میرے والد نے ایئرہوسٹس سے سافٹ ڈرنگ کا مطالبہ کیا ٗ عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی ٗبیٹے خالد کی گفتگو
منگل 22 مارچ 2016 19:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) قطرایئرویز کی دوحا جانے والی پرواز کے دوران باپ بیٹے نے عملے سے جھگڑنے کے بعد مشتعل ہوکر جہاز کی کھڑی کا شیشہ توڑ دیا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے دوحا جانے والی قطرایئرویز کی پرواز کو ہنگامی طور پر اس وقت لاہورایئرپورٹ پر اتارا گیا جب باپ اور بیٹے نے جہاز کے عملے سے جھگڑنا شروع کردیا اور جھگڑا اس وقت ہاتھا پائی تک جاپہنچا جب مشتعل مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر مکا مار کر شیشہ توڑ دیا جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر مسافر طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارلیا ٗ جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
خرم نامی مسافر کے بیٹے خالد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد نے ایئرہوسٹس سے سافٹ ڈرنگ کا مطالبہ کیا تاہم عملے کی جانب سے ان کے والد کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس پر وہ مشتعل ہوگئے جب کہ پائلٹ نے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کراتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ دونوں باپ بیٹے کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.