ٹی بی کی بیماری کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو قابل تشویش امر ہے ٗ سائرہ افضل تارڑ
منگل 22 مارچ 2016 19:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء)وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ ٹی بی کی بیماری کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو قابل تشویش امر ہے ٗ مریضوں کو مفت علاج معالجے کے دوران مسلسل حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کے زیر اہتمام نظریۂ پاکستان کونسل ایف نائن پارک اسلام آباد میں ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔
وزیر مملکت نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا جس سے ہرروز بہت سے لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ٹی بی کی بیماری کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو کہ قابل تشویش امر ہے۔(جاری ہے)
ٹی بی کی روک تھام کیلئے اس مرض کی علامات کے بارے میں آگاہی اور مریضوں کو مفت علاج معالجے کے دوران مسلسل حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
ٹی بی کا مقررہ مدت تک پورا علاج کرانا ضروری ہے ورنہ ٹی بی خطرناک ہو سکتی ہے۔ ٹی بی کے بارے میں لوگوں کا امتیازی رویہ اس مرض کے روک تھام میں بڑی رکاوٹ ہے اس لئے عوام میں ٹی بی کے بارے میں تعلیم اور شعور پیدا کرکے اس وباء کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے مربوط کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم یہ بھی ہم جانتے ہیں کہ ٹی بی کے علاج اور علامات کے بارے میں عوام کم جانتے ہیں۔ میرا یہ یقین ہے کہ بطور قوم ہم ٹی بی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کر کے عوام الناس کو ٹی بی سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹی بی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے افراد اور اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کوششوں کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ این ٹی پی کی ٹیم اس وبائی مرض کے خاتمے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی پی نے اس سمینار کے ذریعے تمام ذمہ داران کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.