حکومت پاکستان ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے مربوط کوششیں کر رہی ہے،سائرہ افضل تارڑ
ٹی بی بارے لوگوں کا امتیازی رویہ مرض کے روک تھام میں بڑی رکاوٹ ہے،عوام میں تعلیم اور شعور پیدا کرکے اس وباء کو ختم کیا جا سکتا ہے ، وزیر مملکت صحت کا ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب
منگل 22 مارچ 2016 20:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کے زیر اہتمام نظریہٴ پاکستان کونسل F-9 پارک اسلام آباد میں ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔ وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارژ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا جس سے ہرروز بہت سے لوگ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔
ٹی بی کی بیماری کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو کہ قابل تشویش امر ہے ۔ٹی بی کی روک تھام کیلئے اس مرض کی علامات کے بارے میں آگاہی اور مریضوں کو مفت علاج معالجے کے دوران مسلسل حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ ٹی بی کا مقررہ مدت تک پورا علاج کرانا ضروری ہے ورنہ ٹی بی خطر ناک ہو سکتی ہے ۔(جاری ہے)
ٹی بی کے بارے میں لوگوں کا امتیازی رویہ اس مرض کے روک تھام میں بڑی رکاوٹ ہے اس لئے عوام میں ٹی بی کے بارے میں تعلیم اور شعور پیدا کرکے اس وباء کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کیلئے مربوط کوششیں کر رہی ہے ۔ تاہم یہ بھی ہم جانتے ہیں کہ ٹی بی کے علاج اور علامات کے بارے میں عوام کم جانتے ہیں ۔میرا یہ یقین ہے کہ بطور قوم ہم ٹی بی کے خلاف لوگوں میں شعور اجاگر کر کے عوام الناس کو ٹی بی سے بچا سکتے ہیں ۔انہوں نے ٹی بی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے افراد اور اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کوششوں کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ این ٹی پی کی ٹیم اس وبائی مرض کے خاتمے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی پی نے اس سیمینار کے ذریعے تمام ذمہ داران کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران 2015میں ٹی بی کے خلاف بڑی کامیابیوں کا بھی ذکر کیاجن میں 30لاکھ افراد تک ٹی بی کے علاج کی رسائی اور تشخیص سمیت 1300بنیادی مراکز صحت میں ٹی بی کے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس کے علاوہ لیبارٹری سپورٹ ، ایم ڈی آر ٹی بی اور نجی شعبے سے شراکت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ ٹی بی کے خلاف معلومات اجاگر کریں تاکہ ہزاروں افراد کی زندگی محفوظ بنائی جا سکے اور پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہو جو ٹی بی سے پاک ہیں ۔سیمنار میں سٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد جن میں سرکاری اداروں کے نمائندوں ، قومی اور بین الاقوامی این جی اوز ، ذرائع ابلاغ اور دیگر پارٹنرز نے شرکت کیمزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.