اگلا میچ کیر ئیر کا آخری میچ ہو سکتا ہے ،شاہد آفریدی نے اشارہ دیدیا

منگل 22 مارچ 2016 23:26

اگلا میچ کیر ئیر کا آخری میچ ہو سکتا ہے ،شاہد آفریدی نے اشارہ دیدیا

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ۔ موہالی میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بلے باز با ر بار پرانی غلطیاں دہرا رہے ہیں ، ہم نے کافی گیندیں ضائع کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے ۔

(جاری ہے)

اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو ہو سکتا ہے کہ اگلا میچ میر ے کیر ئیر کا آخری میچ ہو ۔