(ن) لیگ ”مک مکاؤ کرو ‘اقتدار بچاؤ “ کی سیاست کر رہی ہے ‘حکمرانوں کو جمہو ریت آئین وقانو ن نہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں جسکے لیے حکمران کچھ بھی کر نے کو تیار ہیں ‘حکمرانوں نے جتنی توجہ اپنی سیاسی مشہور ی پر دی ہے اس سے آدھی بھی عوامی مسائل پر دیتے تو ملک کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات مل جاتی مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور عوام حکمرانوں کی ناکامیوں پر چیخ رہی ہے
سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کی مختلف وفود سے بات چیت
بدھ 23 مارچ 2016 16:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ”مک مکاؤ کرو ‘اقتدار بچاؤ “ کی سیاست کر رہی ہے ‘حکمرانوں کو جمہو ریت آئین وقانو ن نہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں جسکے لیے حکمران کچھ بھی کر نے کو تیار ہیں ‘حکمرانوں نے جتنی توجہ اپنی سیاسی مشہور ی پر دی ہے اس سے آدھی بھی عوامی مسائل پر دیتے تو ملک کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات مل جاتی مگر بے حس حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور عوام حکمرانوں کی ناکامیوں پر چیخ رہی ہے۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ پر جب بھی کوئی امتحان آتا ہے تو یہ بہت چلاکی کے ساتھ مک مکاؤ کر لیتے ہیں اور ایک بار پھر حکمرانوں نے مک مکاؤ کر کے جمہو ریت اور آئین وقانون کی نفی کر دی ہے جسکا انکو حساب دینا پڑ یگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک میں حقیقی معنوں میں آئین وقانون کی حکمرانی کے قائم ہو گی اور جر م کر نیوالوں کو ”معافی “ملے گی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا مک مکاؤ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار پرست حکمرانوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بالکل بے نقاب ہو چکے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ حکمرانوں کے پاس سیاسی مشہوری کے سوا کوئی پروگرام ہے اور اسی کے تحت ہی (ن) لیگ میٹرو اور دیگر منصوبوں میں قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں مگر قوم ایسے حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یگی اور آج نہیں تو کل حکمرانوں کو حساب دینا پڑ یگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.