اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اسرائیلی نیوکلیئر تباہ کر دیں گے، حزب اﷲ

جمعرات 24 مارچ 2016 20:15

اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اسرائیلی نیوکلیئر تباہ کر دیں گے، ..

بیروت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) حزب اﷲ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراﷲ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی شام سے واپسی کے باوجود ان کے جنگجو واپس نہیں آئیں گے اوروہیں پر موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ چھیڑی تو حزب اﷲ اسرائیلی نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کردے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حزب اﷲ کے پاس ایسے جدید میزائلوں کا نظام ہے جو اسرائیل میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حسن نصر اﷲ نے باور کرایا کہ ہم ایسا مضبوط اور ثابت قدم صدر چاہتے ہیں جس کو مال سے خریدا نہ جا سکے اور جو میڈیا سے خوف زدہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :