ضلعی انتظامیہ کاحیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر مختلف مارکیٹ اور فاسٹ فوڈز کی چیکنگ ،34 افراد گرفتار
جمعرات 24 مارچ 2016 21:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر مختلف مارکیٹ اور فاسٹ فوڈز کی چیکنگ کرتے ہوئے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر34 افراد کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانوار الحق نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں آفریدی مارکیٹ، محمد زئی مارکیٹ، حمزہ مارکیٹ، بشارت مارکیٹ، یوسفزئی مارکیٹ اور انصاف مارکیٹ میں مختلف دکانوں اور فاسٹ فودز کی چیکنگ کی۔
گران فروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف فاسٹ فوڈز، جوس شاپ اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور گران فروشی پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، دودھ فروش، سبزی وفروٹ فروش اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.