اماراتی ولی عہد کی روسی صدر پوٹن اور جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں
جمعہ 25 مارچ 2016 12:59
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پوٹن اور روسی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ماسکو دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.