ماسکو سے ڈی پورٹ ہونے والے مزید 9پاکستانی تاجر دبئی سے لاہور پہنچ گئے ،ناروا سلوک پر شدید احتجاج
جمعہ 25 مارچ 2016 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) ماسکو سے ڈی پورٹ ہونے والے مزید 9پاکستانی تاجر دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، تاجروں نے روس کے حکام پر ناروا سلوک اور پاکستانی سفارتخانے پر عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو سے ڈی پورٹ ہونے والے نو پاکستانی تاجر گزشتہ روز دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں امیگریشن حکام نے ان سے تمام تر صورتحال بارے تفصیلی آگاہی حاصل کی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کے وفد میں شامل عبد المغیث شیخ اور شیخ اصغر نے بتایا کہ موبائل بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کیلئے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے 138افراد کا قافلہ 23مارچ کو براستہ دبئی سے ماسکو پہنچا ۔(جاری ہے)
وہاں تین افراد کو آؤٹ بھی کر دیا گیا لیکن پھر اچانک ہم سب کو الگ کر دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کا 22مارچ کو ویزا لگا اور آپ 23مارچ کو کیسے یہاں پہنچ گئے آپ لوگوں کی تو کلیئرنس ہی نہیں۔
اس کے بعد ہمیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور شدید سرد موسم کے باوجود ائیر کنڈیشنڈ چلا دئیے گئے ۔بغیر کمبل ہم فرش پر لیٹے رہے جس سے کئی افراد کی طبیعت بگڑ گئی لیکن اس کے باوجود دروازہ نہ کھولا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانے سے چند افراد آئے اور دو ، دو افراد سے سوالات پوچھنے کے بعد وہاں سے چلے گئے اور ا سکے بعد ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔ اس کے بعد ہمیں دبئی پہنچا دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے کل 38افراد گئے تھے اور 22ابھی تک دبئی میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ساری صورتحال میں اللہ کے بعد میڈیا نے ہمارا ساتھ دیااگر میڈیا اس معاملے کو سامنے نہ لاتا پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوتا۔تاجروں نے بتایا کہ تمام دستاویزات مکمل ہیں اور تاجر ہر سال اسی طرح سفر کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان پر فرض ہے کہ وہ اس معاملے کو کا نوٹس لے اور روس کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.