قومی اسمبلی میں حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخوانوں‘ الاؤنسز ‘ مراعات اور سہولتوں میں اضافے کا بل پیش کردیا
جمعہ 25 مارچ 2016 16:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخوانوں‘ الاؤنسز ‘ مراعات اور سہولتوں میں اضافے کا بل پیش کردیا‘ تحریک انصاف اور پی پی پی ارکان کی جانب سے بل کی شدید مخالفت‘ شیریں مزاری‘ شازیہ مری‘ نفیسہ شاہ اور دیگر ارکان کی جانب سے نو نو کے نعرے‘ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے بل پیش ہونے کے مرحلے پر مخالفت کو قواعد کے منافی قرار دینے کی رولنگ پر شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرادیا۔
جمعہ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخواہوں‘ مراعات‘ الاؤنسز اور سہولتوں میں اضافے کا بل پیش کیا۔(جاری ہے)
ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل مزید غور و خوص کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو ریفر کردیا جس پر پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شیریں مزاری اپنی نشست پر کھڑی ہوئیں اور کہا کہ وہ بل کی مخالفت کرتی ہیں۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بل صرف پیش کیا جارہا ہے اس مرحلے پر اس کی مخالفت کی جاسکتی ہے نہ اس پر بحث کرائی جاسکتی ہے جب بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی شکل میں منظوری کے لئے واپس ایوان میں آئے گا تب اپوزیشن اس کی مخالفت کرسکتی ہے اور ترامیم بھی پیش کرسکتی ہے تاہم شیریں مزاری اعتراض کرتی رہیں کہ بل کے ساتھ اس کے اغراض و مقاصد نہیں شامل کئے گئے اس لئے اسے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نفیسہ شاہ‘ عذرا فضل‘ شازیہ مری و دیگر نے بھی شیریں مزاری کی حمایت کردی اور نو نو کے نعرے لگائے۔ شازیہ مری نے اسمبلی کے متعلقہ قاعدے کا حوالہ دیا تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یہ قاعدہ صرف نجی کارروائی کے روز ارکان کے نجی بلوں کے لئے ہے حکومتی بلوں کے لئے الگ قاعدہ ہے جس کے تحت حکومت کسی بھی وقت کوئی بل اسمبلی میں متعارف کراسکتی ہے۔ اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ اگر آپ ہمارا موقف تسلیم نہیں کرتے تو میں کورم کی نشاندہی کرتی ہوں اس دوران ڈپٹی سپیکر پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور رانا محمد افضل کو وزارت خزانہ کا ایک بل پیش کرنے کے لئے فلور دے چکے تھے تاہم پی پی پی کے سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر توجہ دلائی کہ کورم پوائنٹ آوٹ ہونے پر مزید کارروائی نہیں ہوسکتی جس پر ڈپٹی سپیکر نے کارروائی روک کر گنتی کرائی تو ارکان کی تعداد کورم سے کم نکلی جس پر انہوں نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.