کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اس پر مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے‘ مولانا فضل الرحمن
بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف متوجہ ہو جائے تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں‘ سربراہ جے یو آئی (ف)
جمعہ 25 مارچ 2016 17:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اس پر پا کستان کا مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے ،بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے ، مسئلہ کشمیر کاحل استصواب رائے میں میں ہے ۔مولانامحمد امجد خان کے مطابق وہ بحرین میں پارلیمانی امور کے وزیر شیخ غا ئم فضل البغینی اور مختلف حکومتی عہدے داروں سے ملا قاتیں کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔
اس موقع پر مو لانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد ،مولا نا سید ہدایت اﷲ شاہ اور دیگر مو جود تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے اور ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے فارمولے عمل پیرا ہے ۔(جاری ہے)
پاک بھارت تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے اس کے حل کی طرف بھارت متوجہ ہو جائے تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی پر پوری قوم متحد ہے ۔پاکستان اور پا کستانی قوم دہشت گر دی کے سخت مخالف ہیں ہمیشہ پا کستان نے دہشت گر دی کے واقعات کی مذمت کی ہے خود پا کستان دہشت گر دی ک شکار رہا ہے اس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی اٹھا نا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ برسلز میں دہشت گر دی کی جے یو آئی شدید مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کو دنیا کے امن خلاف گہری سازش سمجھتی ہے ۔بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔انہوں نے ا س بات پر زور دیا کہ دہشت گر دی کے واقعات کو روکنے کے لیئے پوری دنیا سمیت عالمی اداروں کو سوچنا ہو گا اور اس کے مستقل حل کے لیئے پالیسیوں پر اثر نو غور کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی کونے بد امنی واقعات قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا ہر انسان امن کاخواہشمند ہے امن کے آنے سے ہی ہر طرف خوشخالی آئے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.