قومی ائیر لائن کی کراچی سے لاہور جانیوالی پرواز 16گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ‘ مسافروں کاشدید احتجاج ‘ پروازیں رکوادیں
ہفتہ 26 مارچ 2016 13:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) قومی ایئر لائن کی لاہور جانے والی پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور دیگر شہروں کو جانے والی پروازیں بھی رکوادیں۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 312 گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو انھوں نے دیگر شہروں کو جانے والی پی آئی اے کی پروازیں بھی رکوادیں۔
دیگر پروازیں رکوانے پر مسافروں کی آپس میں بھی تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔تقریباً 16 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے شروع کئے تو ان کی خوشی دیکھنے کے لائق تھی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.