میدان جنگ میں بغیر میک اپ نہیں جائیں گے، موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے،کرد جنگجو خواتین

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:15

میدان جنگ میں بغیر میک اپ نہیں جائیں گے، موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ..

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسر پیکار کرد خواتین کا ماننا ہے کہ میدان جنگ میں بغیر میک اپ کئے نہیں جائیں گی،کیونکہ موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف جنگ لڑنے والی کرد جنگجو خواتین ہیں جن کا کہنا ہے کہ موت کے وقت حسین نظر آنا بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بننا سنورنا صنفِ نازک کا حق ہے، پھر بات گھر کی ہو یا میدان جنگ کی ، عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف برسر پیکار کرد خواتین کا ماننا ہے کہ میدان جنگ میں بغیر میک اپ کئے نہیں جائیں گی کیونکہ موت آنے کی صورت میں حسین نظر آ نا بے حد ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہاتھوں میں اے کے 47 تھمامنے سے قبل یہ سپاہی حسینائیں اپنی نوک پلک سنوارنا نہیں بھولتیں۔

متعلقہ عنوان :