کاشتکار آملہ کے نئے پودے لگانے یا پرانے پودوں پر بڈنگ کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت پنجاب
ہفتہ 26 مارچ 2016 14:23
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار آملہ کے نئے پودے لگانے یا پرانے پودوں پر بڈنگ کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں۔ترجمان کے مطابق پرانے تخمی پودوں کو بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کر کے اعلیٰ قسم کا پھل حاصل کیا جاسکتاہے۔ اس مقصد کے لیے مارچ کے مہینہ میں پودے کو چار فٹ بلندی سے کاٹ دیں تاکہ اُن میں سے نکلنے والے شگوفوں سے بننے والی موزوں شاخوں کو اگست ستمبر میں پیوند کے لیے تیار کیا جا سکے ۔
آملہ کے پودوں کی داغ بیل کرنے کے بعد 3فٹ گہرے گڑھے کھودیں۔ گڑھوں کو 20تا25 دن کھلا رکھنے کے بعد اوپر والی مٹی ، بھل اور گوبر کی گلی سڑی کھادبرابرمقدار میں ملا کر بھر دیں اورپانی لگا ئیں تاکہ گڑھے کی مٹی بیٹھ جائے۔(جاری ہے)
وتر آنے پر ہرگڑھے کے درمیان پودا لگادیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ 30فٹ رکھیں۔آملہ کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا ضروری ہے ۔
تاہم یہ نیم گرم مرطوب علاقوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے ۔ کاشت کیلئے ریتلی میرا ،اچھے نباتاتی مادہ اور بہتر نکاس والی زمین بہتر ہے۔آملہ کی افزائش کے نباتاتی طریقوں میں قلم،بغل گیر پیوند،ٹی بڈنگ اور پودے لگانا شامل ہیں۔ قلم کے ذریعہ افزائش کیلئے شاخوں کی 9 تا12 انچ لمبی قلمیں کاٹیں اور کچھ پتے بھی قلم کے ساتھ رہنے دیں ۔ قلم کا نچلا حصہ آنکھ کے نزدیک سے گول جبکہ اوپر کا حصہ ترچھا کاٹیں۔ ان قلموں کو گیلی ریت میں لگا دیں تاکہ جڑیں پھوٹ آئیں۔ اس کے بعد ان قلموں کو اچھی طرح تیار شدہ زمین میں دباد یں۔بغل گیر پیوند کے طریقہ میں بیج سے اگائے گئے آملہ کے ایک یا ڈیڑھ سالہ پودوں کو فروری مارچ یا جولائی اگست میں گملوں میں تبدیل کردیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.