پاکستان میں بھارتی جاسوں کی کاروائیاں قیام پاکستان سے جاری ہیں‘کئی پکڑے گئے‘کئی مارے گئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 19:14
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی ایجنسی کے جاسوس کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کئی اور ایجنٹ پاکستان میں پکڑے جاچکے ہیں اور بھارت کئی بار بے نقاب ہوچکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان توڑنے اور ملک خدا داد میں فساد کرانے کے ناپاک منصوبوں میں ملوث ’را‘ کا ایجنٹ کل بھوشن یادیو سرزمین پاک پر ناپاک عزائم لے کرداخل ہونے والا پہلا بھارتی جاسوس نہیں، پاکستان کے پاس کل بھوشن کے پیش روﺅں کی طویل فہرست ہے جو پکڑے گئے اور بھارت بے نقاب ہوتا رہا۔
بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ دسمبر1981ءمیں بھارت سے پاکستان میں گھسا لیکن پکڑا گیا، 73برس کی عمر میں27 مئی2012 کو بھارت لوٹا تو اس کا باپ، دو بہنیں، بڑا بیٹا اور چاربھائی دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔(جاری ہے)
بدنامی سے بچنے کیلئے بھارتی حکومت نے سرجیت سنگھ سے لا تعلقی ظاہر کردی ، سرجیت سنگھ نے بھارتی قومی ٹی وی پر اعتراف کیا کہ وہ را کا ایجنٹ تھا۔ بھارتی جاسوس کشمیر سنگھ35 برس پاکستان میں قید رہنے کے بعد 2008ءمیں بھارت واپس پہنچا ،دواران قید تو کشمیر سنگھ نے کبھی تسلیم نہ کیا کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا لیکن سرحد پار بھارتی مٹی پر قدم رکھتے ہی کشمیر سنگھ کا ضمیر جاگ اٹھا اور اس نے سچ اگل دیا، نعرہ لگا کر بتایا کہ وہ بھارتی جاسوس تھا۔
1975ءمیں رامیں شمولیت اختیار کرنے والے روندراکوشک کو بھی بارڈر پار جاسوسی کیلئے بھیجا گیا۔ اس خطر ناک جاسوس نے کراچی میں گریجویشن کی ، اردوسیکھی اور پھر پاکستان آرمی میں بھی شامل ہوگیا۔ 1983ءمیں راز فاش ہونے پر روندراکو گرفتار کر لیا گیا جو16 سال جیل میں رہا اور وہیں مرا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.