عمران خان نے تحریک انصاف کے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ممبران کے استعفے منظور کر لیے،نعیم وزیر قائمقام چیف الیکشن کمشنر مقرر
کمیشن کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کے استعفوں سے خالی عہدوں پر 31مارچ تک نئی تقرریاں کر دی جائینگی، چیئرمین پارٹی الیکشن کمیشن کے تقدس کا احترام کرتے ہیں ، وہ اس کے اختیارات میں کسی قسم کی مداخلت پر یقین نہیں رکھتے ، اگر کوئی مداخلت کی بھی کی گئی تو اس کا مقصد صرف کمیشن کو مزید بااختیار بناناتھا،تحریک انصاف کے سربراہ کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلامیہ جار ی
ہفتہ 26 مارچ 2016 20:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کیلئے بنائے گئے الیکشن کمیشن کے سربراہ تسنیم نورانی اور کمیشن کے دیگر ممبران کے استعفے منظور کر لیے،کمیشن کے ممبرنعیم وزیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔عمران خان کی طرف سے انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان۔
ہفتے کو اس حوالے سے تحریک انصاف کا اہم اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں تسنیم نورانی سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان اور صوبائی کمشنرز کے استعفوں پر غوروخوض کے بعد تمام استعفے قبول کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس کے بعد پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کے استعفوں سے خالی ہونے والی نشستوں پر 31مارچ تک نئی تقرریاں کر دی جائیں گی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پارٹی الیکشن کمیشن کے تقدس کا احترام کرتے ہیں اور اس کے اختیارات میں کسی قسم کی مداخلت پر یقین نہیں رکھتے تاہم اگر کوئی مداخلت کی بھی کی گئی تو اس کا مقصد صرف کمیشن کو مزید بااختیار بناناتھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.