بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کاخیرمقدم کرتے ہیں، ندیم نصرت
چیف جسٹس سپریم کورٹ حکومت اورالیکشن کمیشن کوفورپر طورپرمیئرزاورچیئرمین کے انتخابات کروانے کاحکم بھی جار ی کریں ، کنوینئرایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ہفتہ 26 مارچ 2016 21:47
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل نہ کئے جانے کے معاملہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کواس اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ مقامی حکومتیں نہ صرف جمہوریت کاستون ہوتی ہیں بلکہ پوری دنیامیں تعلیم، صحت،صفائی اورمقامی پولیسنگ سمیت بنیادی عوامی سہولتیں فراہم کرنے کاکام مقامی حکومتیں ہی انجام دیتی ہیں۔
تمام مہذب اورترقی یافتہ معاشروں میں اسمبلیاں قانون سازی کرتی ہیں جبکہ بنیادی عوامی خدمات کافریضہ بلدیاتی ادارے انجام دیتے ہیں جس کیلئے انہیں بھرپور اختیارات اورفنڈزفراہم کئے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں مقامی حکومتوں کے نظام کوآج تک پنپنے نہیں دیاگیا ۔(جاری ہے)
ندیم نصرت نے کہاکہ آئین پاکستان کی شق 140-A میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوواضح الفاظ میں حکم دیاگیاہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کواختیارات منتقل کرنا تو کجا ان کے موجودہ اختیارات کوبھی انتہائی بے شرمی اورڈھٹائی کے ساتھ سلب کرنے میں مصروف ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کومنعقدہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن آج تک میئر،ڈپٹی میئر اورچیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں اورسندھ حکومت نئے نئے بہانے بناکران انتخابات کو التواء میں ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہورہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت کے اس افسوسناک رویہ کے تناظرمیں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے بلدیاتی اختیارات منتقل نہ کرنے کانوٹس لینا ایک مستحسن اقدام ہے جس کاایم کیو ایم بھرپورطریقہ سے خیرمقدم کرتی ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے دباؤ پر ہی بلدیاتی انتخابات کرانے پر مجبورہوئیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ہی بلدیاتی اداروں کواختیارات کی منتقلی کویقینی بناسکتی ہے۔ ندیم نصرت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ حکومت اورالیکشن کمیشن کوفورپر طورپرمیئرزاورچیئرمین کے انتخابات کروانے کاحکم بھی جار ی کریں تاکہ منتخب نمائندے عوامی خدمت کا کام شروع کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.