بھارتی جاسوس سے تحقیقات کادائرہ وسیع
تحقیقات میں اہم پیش رفت ، ایجنٹ کے موبائل اور انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی مل گئی
اتوار 27 مارچ 2016 13:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے دوران تفتیش انکشافا ت کا سلسلہ جاری ہے اورحساس اداروں کو بھارتی جاسوس کے زیراستعمال مواصلاتی آلات کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور اس سے کئی ماہ کی نقل حمل اوررابطوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تفتیشی اداروں کو زیرتفتیش بھارتی جاسوس کے موبائل فون،انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد جاسوس کی اہداف کی تکمیل،”را“ہیڈکوارٹرسے ہدایات سے متعلق معلومات ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ سے پاکستان میں ممکنہ ساتھیوں اور مقامی تحریب کاروں سے رابطوں کی تصدیق کی جارہی ہے اس کے علاوہ حکام کو بھارتی جاسوس کی اب تک کی سرگرمیوں سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں اور ان معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کاعمل ٹھوس بنیادوں پرآگے بڑھانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کی آیندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی اہم معلومات ملی ہیں جبکہ جاسوس کے مختلف ملکوں میں ٹیلیفونک اورانٹرنیٹ رابطوں سے متعلق پتا لگایاجارہاہے۔ابتدائی تحقیقات میں کل بھوشن نے زیادہ تر انکشافات اورمعلومات خودبتائی ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.