پاک افغان سرحدی راستوں طورخم اور چمن پر جدید ٹرمینل قائم کئے جائیں گے:لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری
اتوار 27 مارچ 2016 13:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء)پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وسطی سرحدی راستوں طورخم اور چمن پر جدید ٹرمینل قائم کئے جائیں گے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سرحدی ٹرمینلز دونوں ملکوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولت حاصل ہوگی بلکہ اس سے دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کے مشترکہ صدر زبیر موتی والا نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب ٹرمینلز کی تعمیر دونوں ملکوں کی تاجر برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرمینلز پاکستان اور افغانستان کی طرف سے دستخط کردہ بین الاقوامی تجارتی معاہدے کا حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرمینلز کی تعمیر سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ ٹرک ڈرائیورز، کلینرز اور مسافروں کو جدید آلات سے چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے گوادر سے افغانستان کیلئے جانے والی ٹریفک کیلئے کئی گنا اضافہ ہوگا یہی وجہ ہے کہ ان ٹرمینلز کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور انہیں جلد مکمل کیا جانا چاہئےمزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.