سعودی عرب ، افلاس اور دیوالیہ پن کے یومیہ 6 مقدمات سامنے آگئے
رواں ہجری سال کے آغاز سے اب تک 1007 مقدمات سامنے آئے ہیں ، ریاض اور مکہ مکرمہ سر فہرست ہیں جہاں پر554 مقدمات سامنے آئے جو مجموعی مقدمات کا 55 فیصد ہے، وزارت عدل کے اعداد و شمار
اتوار 27 مارچ 2016 22:28
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء ) سعودی عرب میں رواں ہجری سال کے آغاز سے اب تک اِفلاس(دیوالیہ پن) کے تقریبا 1007 مقدمات سامنے آئے ہیں جن کی یومیہ اوسط 6 مقدمات ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی وزارت عدل کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ریاض اور مکہ مکرمہ کے صوبے سر فہرست ہیں جہاں پر 554 مقدمات سامنے آئے جو کہ مجموعی مقدمات کا 55 فی صد ہے۔
اس کے بعد تیسرے نمبر پر مشرقی صوبہ رہا جہاں اسی عرصے میں 67 مقدمات درج ہوئے۔مملکت کی عدالتوں میں گزشتہ چھ ماہ میں درج کیے جانے والے مقدمات کی تعداد میں گزشتہ برس اتنے ہی عرصے کے مقابلے میں 3 فی صد اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب وزارت انصاف نے عدالتوں کے تمام اہل کاروں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت کے ختم ہونے کے فوری بعد تمام عدالتی احکامات کو اسکین کرنے کے بعد عدالتوں کے الکٹرونک نظام میں محفوظ کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.