مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں‘ قائمقام ڈی سی او

اتوار 27 مارچ 2016 23:12

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مارچ۔2016ء ) قائمقام ڈی سی او اعجازخالق رزاقی نے کہا ہے کہ مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جن کی بدولت قومی رشتے اور حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر کیتھولک چرچ ریلوے روڑ میں بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر جوزف ارشد ‘سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جوئیل عامر سہوترا‘سابق ایم پی اے رضیہ جوزف اور مسیحی برادری کے سرکرہ افراد کے ہمراہ ایسٹر کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر ‘اسسٹنٹ سیکرٹری ضلعی انجمن ہلال احمر محمد عمر فاروق بھی موجود تھے۔قائمقام ڈی سی او نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور انہیں کیک پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہماری خوشیاں ‘مسائل اور ترقی کے مواقع یکساں ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع میں اقلیتوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی واستحکام میں مساوی کردار ادا کر رہی ہے ان کے حقوق کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔قائمقام ڈی سی او نے مسیحی عوام سے کہا کہ وہ ایسٹر کے اہم موقع پر پاکستان کی بقاء وسا لمیت ‘امن وخوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔

متعلقہ عنوان :