گلشن اقبال پارک خود کش حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے‘اسلامی تحریک طلبہ پاکستان
پیر 28 مارچ 2016 13:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک خود کش حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے ،حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اس حملہ میں بھارت کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کا گلشن اقبال پارک لاہور کے سانحہ پر شدید احتجاج ،اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر،نائب صدر عبدالغفار،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان نے سانحہ لاہور کو قومی سانحہ قرقر دیتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن پورے ملک میں سرعام کاروائیاں کر رہے ہیں حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ۔
عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدام کئے جائیں اگر حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو اقتدار سے الگ ہوجائے انہوں نے کہا کہ حالیہ حملہ اسلامی تعلیمات کی سراسر خلاف ورزی ہے کسی قیمت پر اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔(جاری ہے)
قوم کفر کی ساشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے متحد ہوکر ہی کفر کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ کفر پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتا ہے خود کش حملے ،قتل وغارت گری اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں ،بدامنی کا حل اسلام کے عادلانا نظام خلافت میں مضمر ہے تاکہ قرآن وسنت کی روشنی میں مجرموں کو سزائیں دی جا سکیں انہوں نے کہا کہ فساد فر الارض پھیلانے والوں کی قرآن وسنت میں سزا سیدھا ہاتھ اور الٹا پاوٴں کا ٹ دینا ہے اس سزا پر عمل اسلامی نظام کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔
اگر اسلامی نظام قائم ہوتا تو کسی کو ابد امنی پھیلانے کی جرأت نہ ہوتی ۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا ہے کہ آئی ٹی ٹی اس غم کے موقعہ پر اہلیان پاکستان،غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہدائے اسلام کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.