دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے،حکومت ملک میں امن قائم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے، اداروں میں تمیز کرنا مناسب کام نہیں ہے، رینجرز ،سی ٹی ڈی ہو یا فوج ہو ہم سب ایک ہیں ۔حمزہ شہباز شریف
ثنااللہ ناگرہ پیر 28 مارچ 2016 17:29
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے،دہشگردوں کے خلاف آپریشن کرنیوالے اداروں میں تمیز کرنا مناسب نہیں ہے جہاں بھی دہشت گردی ہوگی سب ملکر کاروائی کرینگے،حکومت ملک میں امن قائم کرنے کا تہیہ کرچکی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے سروسز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سمجھ گئی ہے کہ دہشت گردی پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہورہی ہے،برسلز بھی محفوظ نہیں ہے۔
دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم یکسو ہے،ہمیں ہمت اور قوت ایمانی سے دہشتگردی کے خلاف فتح حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امن کیلئے خون کے آخری قطرے تک دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں تمیز کرنا مناسب کام نہیں ہے ہم سب ایک ہیں چاہے وہ رینجرز ،سی ٹی ڈی ہو یا فوج ہو ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں کہیں بھی تاخٰر نہیں ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.