ژوب میں بلدیاتی اداروں کے مسائل حل کرینگے ، شیخ جعفر خان مندوخیل
ضلع کیساتھ فنڈز میں کمی اور نظر اندازی کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان
پیر 28 مارچ 2016 21:57
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں بلدیاتی اداروں کے مسائل اور فنڈز کی کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اور ضلع ژوب کے ساتھ فنڈز میں کمی اور نظر اندازی کو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ژوب کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے ممبران سے ایک خصوصی اجلاس میں کیا ۔
اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل اور ڈپٹی چیئرمین قاضی احمد خوستی بھی موجود تھے ۔ جعفر مندوخیل نے کہاکہ ضلع کونسل کے ممبران نے شکایت کی ہے کہ انہیں دوسرے اضلاع کی نسبت فنڈز کم فراہم کئے ہیں حالانکہ ژوب میں 24 یونینز موجود ہی اور اس ضلع سے دو اراکین بلوچستان اسمبلی منتخب ہوتے ہیں لہذا اگر فنڈز پھر بھی کم جاری کئے گئے ہیں تو اس پر کوئٹہ میں اعلیٰ ذمہ دار حکام سے بات کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.