امریکی عجائب گھر نے جنوبی مشرقی ایشیائی ملک سے چرایا گیا قدیم دیوتا کا مجسمہ کمبوڈیا کو واپس کردیا
منگل 29 مارچ 2016 12:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) امریکہ میں ایک عجائب گھر نے کمبوڈیا کو جنوبی مشرق ایشیائی ملک سے چرایا گیا ایک ہندو دیوتا کا قدیم مجسمہ واپس کر دیا ہے۔پنوم پین میں ایک تقریب کے دوران ڈینور آرٹ میوزیم نے کمبوڈیا کی حکومت کے نمائندوں کو یہ مجسمہ سپرد کیا گیا۔دسوی صدی عیسوی کے ’راما کا ٹورسو‘ نامی اس مجسمے کا سر نہیں ہے اور یہ کمبوڈیا میں خانہ جنگی کے دوران ’کو کیر‘ مندر سے چرا لیا گیا تھا۔
عجائب گھر کو یہ مجسمہ 30 سال پہلے ملا اور انہیں حال ہی میں کمبوڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران معلوم ہوا کہ یہ مجسمہ لوٹے ہوئے مال میں شامل تھا۔کمبوڈیا کے ایک سرکاری نمائندے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ راما کے ٹورسو کا یہاں واپس آنے سے ہمارا دل خوش ہوا ہے۔(جاری ہے)
لیکن اس مجسمے کے جسم کے کئی حصے ابھی بھی غائب ہیں اور اس حوالے سے کمبوڈیا نے عجائب گھروں اور نوادرات کے جمع کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ اس مجسمے کی گم شدہ حصوں کو واپس کر دیں۔
ڈیندور عجائب گھر کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ مجسمہ 1986 میں نیو یارک کے ایک گیلری سے حاصل کیا۔ انھوں نے ’ڈینور پوسٹ‘ کو بتایا کہ انہیں احساس ہوا کہ شاید یہ مجسمہ 2013 میں چوری کیا گیا۔ اور یہ اس وقت پتا چلا جب کمبوڈیا نے کئی فن پاروں کی نشاندہی کی جو کہ ملک میں 1970 کی دہائی میں خانہ جنگی میں چرا لیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا کی حکومت نے ان سے پچھلے سال رابطہ کیا اور تفصیلی حقائق اور معلومات کی فراہمی کے بعد ہی اس مجسمے کی واپسی طے پائی ہے۔اس سے پہلے جنوری میں ایک فرانسیسی عجائب گھر نے ساتویں صدی کے ایک مجسمے کا سر کمبوڈیا کو واپس کر دیا۔ یہ 130 سال پہلے چرا لیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.