سرگودھا،ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 31 مارچ 2016 16:57

سرگودھا۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء )حکومت پنجاب نے سرگودھا کے ہسپتالوں میں ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی اور گردے کے مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈائیلسز کے مریضوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈائیلسز مشینوں کی تنصیب اور یہاں پر ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔