سی ڈی اے اسلام آباد ڈرائی پورٹ سڑک کی جلد مرمت و توسیع یقینی بنائے ،عاطف اکرام شیخ
سڑک اکھاڑنے کے بعد مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے جس وجہ سے تاجر برادری مسائل کا شکار ہے،صدراسلام آبادچیمبرآف کامرس
جمعرات 31 مارچ 2016 19:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبد الوحید نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو جانے والی سڑک کو مرمت کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جو قابل ستائش اقدام ہے تاہم سڑک اکھاڑنے کے بعد اس کی مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے جس وجہ سے تاجر برادری مسائل کا شکار ہے جبکہ علاقہ گردوغبار کی لپیٹ میں ہے۔
لہذا انہوں نے سی ڈی اے حکام پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سڑک کی جلد سے جلد مرمت کو یقینی بنائیں تا کہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرصے سے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کی سڑک کو چوڑا کرنے اور موجودہ سڑک کو مرمت کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے کیونکہ یہ سڑک اس علاقے سے برآمدات و درآمدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا انہوں نے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈویلپمنٹ ڈویژن کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کی سڑک کو مرمت کرنے کی منظوری دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.