سپریم کورٹ کے ریمارکس نے موجودہ انتخابی نظام کی شفافیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا‘ عبدالعلیم خان
ثابت ہو گیا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کااحتجاج درست تھا، پی ٹی آئی کا آج اہم اجلاس طلب
جمعرات 31 مارچ 2016 21:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نظام کو شفاف بنانے کیلئے دیے گئے ریمارکس نے اصل صورتحال کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا اور ملک گیر احتجاج درست اقدام تھے ۔
غیر ملکی نجی دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ نے محض سیاسی جماعتوں کو لالی پاپ دینے کیلئے نام نہاد انتخابی اصلاحات کے نام پر پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے جس کا کئی مہینوں تک اجلاس ہی منعقد نہیں ہوتا جس سست روی سے یہ کمیٹی کام کر رہی ہے آئندہ انتخابات بھی 2013کے مشکوک نظام کے تحت ہوں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے گذشتہ عام انتخابات بے ضابطگیوں سے بھرپور تھے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی چونکہ نواز لیگ کواس انتخابی دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لا رہا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں پارٹی ہیں اور ضرورت پڑنے پر عدالت میں دوبارہ جا سکتے ہیں عبدالعلیم خان نے اعادہ کیا کہ دھاندلی کے ایشو پر این اے 122کی کاروائی کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہم حکومت کے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
پی ڈی ایم حکومت نے پہلا کام اے وی ایم مشین اور اوورسیزپاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق چھینا
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.